پاکستان
07 جون ، 2012

ملتان: شجاع آباد میں خاتون قتل‘ شوہر، ساس، نند، دیور کیخلاف مقدمہ درج

ملتان: شجاع آباد میں خاتون قتل‘ شوہر، ساس، نند، دیور کیخلاف مقدمہ درج

ملتان … ملتان میں سسرال والوں نے اپنی بہو کو قتل کر دیا۔ پولیس نے شوہر، ساس، نند اور ایک دیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے علاقہ مٹوٹلی میں پیش آیا، جہاں 26 سالہ نجمہ کی شادی 4 سال قبل فلک شیر سے ہوئی، فلک شیر اور نجمہ کے درمیان ساس اور نندوں کے باعث اکثر تناوٴ رہتا تھا، لڑائی جھگڑوں سے تنگ آ کر نجمہ اپنے میکے بھی چلی گئی، تاہم کچھ عرصہ قبل خاندان کے صلح کروانے پر وہ واپس سسرال آ گئی اور آج صبح نجمہ کے کمرے میں اس کی پنکھے سے جھولتی ہوئی لاش ملی جبکہ شوہر فلک شیر، ساس ہاجرا بی بی، نند شمشاد اور دیور جمشید گھر سے نجمہ کے 2 بچوں سمیت غائب تھے۔ نجمہ کی والدہ شمیم بی بی نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ نجمہ کو اس کے سسرال والوں نے گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کیا ہے اور پھر خودکشی کا رنگ دینے کیلئے اسے پنکھے سے لٹکا دیا اور خود فرار ہو گئے ہیں۔ نجمہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی نجمہ کو قتل کئے جانے کی تصدیق ہو گئی، جس کے بعد تھانہ راجہ رام میں پولیس نے نجمہ کی والدہ شمیم بی بی کی مدعیت میں نجمہ کے شوہر اور سسرالیوں کے خلاف 302 کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تاہم ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

مزید خبریں :