پاکستان
17 مارچ ، 2016

حکومت قرضے لیکر قوم کو مقروض بنا رہی ہے،عمران خان

حکومت قرضے لیکر قوم کو مقروض بنا رہی ہے،عمران خان

وزیر آباد......تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران دو سو ارب روپے قرض لے کر اورنج ٹرین بنارہے ہیں اور عوام قرضوں کے بوجھ تلے دبے جارہے ہیں۔

وزیرآباد میںجلسے سے خطاب کرتےہوئے عمران خان نے کہا کہ 8 سال پہلے ہرپاکستانی 35ہزارروپےکا مقروض تھا ،آصف زرداری اور نوازشریف کے اقتدار کے بعد ہر پاکستانی پرایک لاکھ 20ہزار روپے قرض چڑھ چکا ہے ۔

وزیرآباد میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 101پر ضمنی انتخاب کے سلسلے میں جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ پنجاب میں بلدیاتی فنڈز ایم پی ایز اور ایم این ایز کو دیئے جاتے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں اختیارات نچلی سطح تک منتقل کردیئے ہیں، انھوں نے کہا کہ جب تک سیاسی ورکر رائے ونڈ کے دربار میں حاضری دے کراپنی نوکری کا یقین نہیں دلا دیتا تب تک اسے اچھا عہدہ نہیں ملتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیرآباد کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ صرف دھاندلی کی صورت میں ہی جیت سکتی ہے،الیکشن چوری ہونے سے بچانا ہے تو نوجوانوں کو پولنگ اسٹیشنز کا پہرہ دینا ہوگا۔

مزید خبریں :