پاکستان
17 مارچ ، 2016

متحدہ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک نہیں ہو رہا،قائم علی شاہ

متحدہ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک نہیں ہو رہا،قائم علی شاہ

اسلام آباد......وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک نہیں ہو رہا ، انیس قائم خانی کی گرفتاری کے بارے میں رینجرز سے پوچھا جائے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران وزیراعلی ٰسندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ مصطفی کمال اور پارٹی میںتوڑ پھوڑ ایم کیو ایم کا اندرونی معاملہ ہے ، ہمارا نہیں ،انیس قائم خانی کا کیس رینجرز سے پوچھا جائے کہ اگر وہ مطلوب ہیں تو گرفتار کیوں نہیں کر رہے۔

قائم علی شاہ نے کہا کہ پانی کی تقسیم کے معاملے پرسندھ کے ساتھ ہمیشہ زیادتی کی گئی یہاں تک کہ 2010 ء میں وفاق میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہونے کے باوجود زبانی جمع خرچ ہوا، اب وزیر اعظم نواز شریف نےکئی وعدے کیے ہیں ، دیکھیں کب پورے ہوتے ہیں۔

مزید خبریں :