صحت و سائنس
25 مارچ ، 2016

مینڈک کی جھاگ انسانی جسم کے جلے ہوئےحصوں کیلئےمرہم

مینڈک کی جھاگ انسانی جسم کے جلے ہوئےحصوں کیلئےمرہم

کراچی.....جنگ ویب ڈیسک....مینڈک کی جھاگ جسم کے جلےحصوں کےلئے مرہم کا کام دیتی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سائنسدان یہ جھاگ جنوبی امریکہ کے ٹرینیڈاڈ جزیرے کے ٹنگرا مینڈکوں سے متاثر ہوکر بنا رہے ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایک چھوٹی نسل کے مینڈک اپنے انڈوں کی حفاظت کے لیے جھاگ پیدا کرتے ہیں ،یہ جھاگ جھلس کےزخمی ہونے والے مریضوں کے زخموں کے علاج کے لیے بہترین ثابت ہوسکتی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جھاگ کے بلبلے ناصرف زخم تک دوا پہنچا سکتے ہیں بلکہ زخم پر موجود پٹی اور متاثرہ جلد کے درمیان حفاظتی دیوار کا کردار بھی ادا کرسکتے ہیں۔

برطانیہ کی سٹریس کلائیڈ یونی ورسٹی کی جانب سے اس جھاگ کی مصنوعی طور پر تیاری شروع کردی گئی ہے۔اس جھاگ میں کم از کم چھ مختلف اقسام کی پروٹین موجود ہوتی ہیں

مزید خبریں :