دنیا
25 مارچ ، 2016

امریکا اور روس شام کا نیا آئین اگست تک تشکیل دینے پرمتفق

امریکا اور روس شام کا نیا آئین اگست تک تشکیل دینے پرمتفق

واشنگٹن......... امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکا اور روس اس بات پر متفق ہیں شام کا نیا آئین اگست تک تشکیل دے دیا جائے جائے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ماسکو میں روسی صدرولادی میر پیوٹن سے ملاقات کے بعد کیا ہے۔انھوں نے کہاکہ دونوں ملک اس بات پر متفق ہیں کہ شام میں سیاسی حکومت کی منتقلی کے لیے روس کی حکومت اور باغیوں کے مابین مذاکرات کا عمل تیز کیا جائے۔

اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں جان کیری نے کہا کہ ہم نے عبوری سیاسی حکومت اور آئین کے مسودے کی تیاری کے لیے اپنے اہداف مقرر کر لیے ہیں اور ہم اسے اگست تک مکمل کر لیں گے۔ انھوں نے واضح کیا کہ شامی صدرکو صحیح اقدامات کرنے چاہیے اور امن مذاکرات شامل ہونا چاہیے۔

جان کیری نے اس دوران کہا کہ امریکا یوکرین کی علاقائی سالمیت بحال کرنے کے لئے پر عزم ہے۔روسی وزیر خارجہ نے اس موقع پرکہا کہ روس اور امریکا شام کی حکومت اور حزبِ اختلاف پر زور دیں گے کہ وہ جینوا میں براہ راست بات چیت کریں اور عبوری حکومت کے خدوخال کے بارے میں آگے بڑھیں۔

روس اور امریکہ نے کہا کہ وہ شام میں جنگ بندی پر عمل دارآمد پر زور دیں گے۔

مزید خبریں :