صحت و سائنس
26 مارچ ، 2016

کیفین والے مشروبات حاملہ خواتین کے لئے خطرنا ک

کیفین والے مشروبات حاملہ خواتین کے لئے خطرنا ک

کراچی....جنگ ویب ڈیسک.....چائے، کافی اور سافٹ ڈرنکس وغیر میں پائی جانے والی کیفین حاملہ خواتین کےلئے خطرناک ہیں۔

امریکی نشریاتی ادار ہ’وائس آف امریکا‘ لکھتا ہے کہ امریکی یونیورسٹی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ سے منسلک تحقیق کاروں کے مطابق شادی شدہ جوڑے جو تھوڑی زیادہ کیفین پیتے ہیں اور حمل کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ان کے لیے ابتدائی حمل کے نقصان کا خطرہ زیادہ ہے۔

محققین نے کیفین کی زیادہ مقدار کا تعلق اسقاط حمل کے سا تھ جبکہ مرد جو کھاتے پیتے ہیں اس کا ان کی تولیدی صحت پر اثر پڑتا ہے۔تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ جب حمل سے پہلے مردوں اور عورتوں نے کیفین والے مشروبات مثلاً سوڈا، انرجی ڈرنک یا کافی کے ایک دن میں تین یا زیادہ کپ پیے تو ان عورتوں میں ابتدائی مرحلے میں حمل ضائع ہونے کا خطرہ دوگنا ہو گیا تھا۔

نتائج سے پتا چلا کہ وہ عورتیں جنھوں نے حمل کے ابتدائی سات ہفتوں کے دوران باقاعدگی سے کیفین کے مشروبات کے ایک دن میں دو یا زیادہ کپ پیے تھے ان کے لیے اسقاط حمل کاخطرہ بڑھا تھا۔

تحقیق کے دوران مجموعی طور پر 344 حاملہ عورتوں میں سے 28 فیصد یا 98 عورتوں کا اسقاط ہو گیا تھا۔علاوہ ازیں 35 سال سے زیادہ عمر کی خواتین میں ابتدائی ہفتوں میں حمل ضائع ہونے کا خطرہ دوگنا تھا۔

تاہم دن میں تین یا زیادہ مرتبہ کیفین کے مشروبات پینے سے ابتدئی مرحلے میں حمل ضائع ہونے کے خطرے میں 74 فیصد اضافہ ہوتا ہے ۔

مزید خبریں :