انٹرٹینمنٹ
26 مارچ ، 2016

’دی جنگ بک‘ ہندی ورژن کا ٹریلر جاری،فلم 8اپریل کو ریلیز ہوگی

’دی جنگ بک‘ ہندی ورژن کا ٹریلر جاری،فلم 8اپریل کو ریلیز ہوگی

ممبئی ......ہالی وڈ کی ڈرامے اور ایڈونچر سے بھرپور نئی لائیوایکشن تھری ڈی اینیمیٹڈفلم ’دی جنگل بُک‘کے ہندی ورژن کا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔

جان فیفریو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے یتیم بچے کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی تربیت گھنے جنگلات میں خطرناک جانور کرتے ہیں۔

بریگھم ٹیلر کی پروڈکشن میں بننے والی اس فینٹسی ڈرامہ فلم کے ہندی ورژن کیلئے مختلف کرداروں میں پس پردہ آواز کا جادو جگانے والے بالی وڈ اداکاروں میں پریانکا چوپڑا، عرفان خان، اوم پوری، نانا پاٹیکراور شفالی چھایا شامل ہیں۔

والٹ ڈزنی پکچرز کی خونخوارجنگلی جانوروں سے غیر معمولی دوستی اور محبت کی داستان پر مبنی اس نٹسی ڈرامہ فلم کا ہندی ورژن 8اپریل کو سینما گھروں میں دھوم مچانے آرہاہے۔

مزید خبریں :