09 جون ، 2012
ممبئی… نازک نقوش والی بالی وڈ حسینہ سونم کپور آج اپنی 27ویں سال گرہ منائیں گی۔ 9جون 1985کو بھارت کے شہر ممبئی میں پیدا ہونے والی سونم کپور نے2007میں فلم سانوریا سے بالی وڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔ سانوریا تو کامیابی حاصل نہ کرسکی تاہم نقادوں نے سونم کپور کی اداکاری کو خاصا سراہا۔سونم کی پہلی کامیاب فلم رومانٹک کامیڈی’ آئی ہیٹ لو اسٹوریز ‘ تھی جو 2010میں ریلیز ہوئی۔مگر اس کے بعد آنے والی ان کی فلمیں آئشا، تھینک یو اور پلیئرز وغیرہ خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکیں اور سونم نے زیادہ توجہ فیشن کیرئیر پر مرکوز کردی ہیں جس میں وہ خاصی کامیاب ہیں اور بالی وڈ میں فیشن آئی کون بن چکی ہیں۔