کھیل
27 مئی ، 2016

سن رائزرز حیدرآباد آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچ گئی

سن رائزرز حیدرآباد آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچ گئی

کپتان ڈیوڈ وارنر نے اپنی شاندار اننگز سے سن رائزرز حیدرآباد کو انڈین پریمیئر لیگ کے فائنل میں پہنچادیا، فیصلہ کن معرکے میں اُن کا مقابلہ رائل چیلنجرز بنگلور سے ہوگا۔

نئی دہلی میں کھیلے گئے میچ میں گجرات لائنز نے پہلے بیٹنگ کی،ابتدائی دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد دنیش کارتھک نے کچھ ہاتھ دکھائے،26 رنز اسکور کیے، ایک اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں، دوسرے اینڈ سے فنچ نے پچاس رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو سنبھالا،پھر براوو کے 20 اور جدیجا کے 19 رنز کی بدولت گجرات لائنز نے 7 وکٹ پر 162رنز اسکور کئے۔

جواب میں سن رائزرز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے اپنی عمدہ بیٹنگ سے میچ حریف ٹیم سے چھین لیا،58 گیندوں پر گیارہ چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 93رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،اُنہوں نے آخری اوور کی دوسری گیند پر وننگ شاٹ کھیل کر ٹیم کو چار وکٹ سے فاتح بنواکر فائنل میں پہنچادیا ۔

آئی پی ایل کے نویں ایڈیشن کا فائنل اتوار کو بنگلور میں رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان ہوگا۔


 

مزید خبریں :