پاکستان
09 جون ، 2012

پنجاب کابینہ نے بجٹ2012-13کی منظوری دیدی

پنجاب کابینہ نے بجٹ2012-13کی منظوری دیدی

لاہور… پنجاب کابینہ نے بجٹ2012-13 کی منظوری دیدی ہے. کابینہ نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کے برابر اضافہ کرنے کے علاوہ ہائیڈل اور سولر انرجی پر زیادہ رقم مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پنجاب کابینہ کا ہنگامی اجلاس مینارِ پاکستان ٹینٹ آفس میں طلب کیا ،جس میں تمام صوبائی وزراء اور سیکریرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے بجٹ تجاویزپیش کیں،کابینہ نے ان تجاویز کی منظوری دے دی،اجلاس کے بعد پنجاب کے وزیرِ قانون رانا ثناء اللہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاربجے پنجاب کے بجٹ میں عوام کوخوشخبری سنائی جائے گی۔انہوں نے بتایاکہ ٹیکس فری بجٹ میں غریبوں کیلئے متعدد نئی اسکیمیں لائی جارہی ہیں ،اورپرانی اسکیموں کوبھی برقراررکھاجائیگا۔

مزید خبریں :