کاروبار
29 مئی ، 2016

منافع خور رمضان سے قبل ہی عوام کی جیبیں کاٹنے لگے

منافع خور رمضان سے قبل ہی عوام کی جیبیں کاٹنے لگے

رمضا ن المبارک کےقریب آتے ہی لاہورکےاتوار بازاروں میں سبزیوں،پھلوں اور دیگر اشیاءکی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا،جبکہ خریدار اشیاء کےغیرمعیاری ہونے کا رونا بھی روتے رہے۔

رمضان المبارک میں اب چند ہی دن باقی، اتوار بازاروں میں اشیاء کی قیمتیں بڑھنے لگیں، پچھلی اتوار کی نسبت آلو، پیاز، بھنڈی، ادرک، کدو، کریلے، لیموں، آلوبخارا، کیلے اور آڑو کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، خریدار معیا ر کے حوالے سے بھی پریشان، کہتے ہیں کہ ابھی سے یہ حال ہے تو رمضان میں کیا ہو گا۔

دکانداروں کی وہی پرانی باتیں، کہتے ہیں منڈی سےہی مہنگا اور ناقص سامان ملتا ہے وہ کیا کریں، انہیں توبعض اوقات منافع بھی نہیں بچتا۔

اتوار بازار انتظامیہ سےمؤقف جاننے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے آن کیمرہ بات کرنے سے انکار کر دیا،تاہم ان کاکہناتھاکہ رمضان میں عوام کوسستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔


 

مزید خبریں :