29 مئی ، 2016
ریلوے کے کرایوں میں یکم رمضان المبارک سے 20 رمضان تک کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق رمضان پیکیج کے تحت کرایوں میں 10 سے 25 فیصد تک کمی کی گئی ہے، کرایوں میں کمی کا اطلاق 7 جون سے 27 جون تک ہو گا۔