29 مئی ، 2016
رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی کراچی کے اتوار بازار میں عوام کا رش تو بڑھ گیا لیکن شہریوں کا کہنا ہے کہ اشیاء خردونوش کی قیمتیں آسمان پر جاپہنچی ہیں جس نے ان کے روز مرہ بجٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
رمضان المبارک کی آمد سے قبل شہری روز مرہ کی اشیاء کی خریداری کیلئے اتوار بازار کا رخ اس امید پر کرتے ہیں کہ شاید کچھ بچت ہوسکے لیکن یہاں بھی منافع خور انہیں لوٹنے کیلئے بیٹھے ہیں، قیمتوں میں من مانے اضافے نے میٹھے پھلوں کا ذائقہ بھی ترش کرڈالا ہے۔
اتوار بازار کی ا نتظامیہ نے خاص اہتمام کیا ہے کہ اشیاء سرکاری نرخ پر ہی فروخت ہوںلیکن گراں فروشوں نے تو جیسے میں نہ مانوں کی رٹ لگارکھی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ماہ مقدس سے قبل حکومت مہنگائی کا خاتمہ کرے تاکہ متوسط طبقہ بھی بغیر کسی مالی بوجھ کے رمضان کی برکتوں سے فیض یاب ہوسکے۔