کاروبار
29 مئی ، 2016

اسلام آباد: شہریوں کا مہنگائی کا شکوہ، اقدامات کا مطالبہ

اسلام آباد: شہریوں کا مہنگائی کا شکوہ، اقدامات کا مطالبہ

 


رمضان المبارک قریب ہے اور ہفتہ وار بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کسی قسم کی کمی دیکھنے میں نہیں آرہی۔

اسلام آباد کے پشاور موڑ اتوار بازار میں اشیائے خورد ونوش وافر مقدار میں دستیاب ہیں، لیکن ان کی قیمتیں عام بازاروں سے کچھ مختلف نہیں، شہری سہولت کے لیے ان بازاروں کا رخ تو کرتے ہیں لیکن مہنگائی کا رونا بھی روتے نظر آتے ہیں۔

شہری امید کررہے ہیں کہ رمضان المبارک میں انتظامیہ روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور گراں فروشی روکنے کے لیے اقدامات کرے تاکہ عبادتوں کے مہینے میں انہیں سکون کا سانس مل سکے۔

مزید خبریں :