دنیا
31 مئی ، 2016

81 ملین ڈالرز کی چوری میں بینک عہدیدار ملوث ہوسکتے ہیں، بنگلادیش

81 ملین ڈالرز کی چوری میں بینک عہدیدار ملوث ہوسکتے ہیں، بنگلادیش

 


بنگلہ دیش کے حکام نے کہا ہے کہ ہیکنگ کے ذریعے 81 ملین ڈالر کی رقم کی چوری میں بنگلہ دیش بینک کے بعض عہدیدار ملوث ہو سکتے ہیں۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ عرصہ قبل نامعلوم ہیکروں نے امریکی بینکوں میں بنگلہ دیشی حکومت کے اکاؤنٹس سے 81ملین ڈالرز کی رقم منتقل کی تھی۔ یہ رقم ریزرو بینک آف امریکا کے اکاؤنٹ سے منتقل کی گئی تھی۔


ہیکروں نے بنگلہ دیشی سینٹرل بینک کے کمپیوٹر نظام تک رسائی حاصل کرلی اور اس کے ذریعے یہ رقم فلپائن اور جنوب مشرقی ایشیاءکے دیگر ممالک کو منتقل کی ‘ بنگلہ دیشی حکام نے بتایا کہ اس واقعہ میں بینک کے بعض عہدیدار ملوث ہو سکتے ہیں۔


حکام نے بتایا کہ اس ضمن میں تحقیقات جاری ہےں اور تمام پہلوؤں سے تفتیشی عمل کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔

مزید خبریں :