کاروبار
31 مئی ، 2016

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرولیم قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرولیم قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

 


حکومت نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ہدایت پر جون کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق اوگرا نے تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تجویز دی تھی لیکن وزیر اعظم نے یہ تجویز رد کر دی ہے اور قیمتیں برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے تا کہ رمضان میں مہنگائی نہ ہو۔


اسحاق ڈار کا کہناہے کہ وزیر اعظم نے اپنے آپریشن سے چند گھنٹے پہلے بجٹ تجاویز پر دستخط کیے اور یہ دستاویز ات موصول ہو گئی ہیں، وزیر اعظم جلد صحت یاب ہو کر ملک و قوم کی خدمت دوبارہ شروع کردیں گے۔

مزید خبریں :