01 جون ، 2016
مالی سال 2015ءکا شرح نمو کا ہدف کپاس کی فصل خراب ہونے کے سبب حاصل نہ کیا جاسکا ،دیگر اہم فصلوں کی شرح نمو 3اعشاریہ 2کے ہدف کے بجائے منفی ایک اعشاریہ 8رہی۔
جیو نیوز نے قومی اقتصادے جائزے کے اہم نکات حاصل کر لیے جن کے مطابق موجودہ مالی سال کے دوران اقتصادی شرح نمو 4اعشاریہ 7 فیصد رہی،کپاس کی فصل خراب ہونے کی وجہ سے ہدف حاصل نہ ہو سکا۔
قومی اقتصادے جائزے کی اہم تفصیلات کے مطابق صنعتی شعبے کی ترقی کی شرح میں اضافہ ہوا جو 6اعشاریہ 8 فیصد رہی،بجلی پیداوار اور گیس ڈسٹری بیوشن کی ترقی 12اعشاریہ18 فی صد رہی۔