دلچسپ و عجیب
09 جون ، 2012

ایپل کا ڈیزائن کردہ سب سے پہلا کمپیوٹرنیلامی کیلئے پیش

ایپل کا ڈیزائن کردہ سب سے پہلا کمپیوٹرنیلامی کیلئے پیش

کیلی فورنیا…این جی ٹی…ایک معروف نیلام گھرکے تحت ٹیکنالوجی فرم ایپل کا ڈیزائن کردہ سب سے پہلا کمپیوٹر نیلامی کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔1976میں بننے والا یہApple-Iنامی کمپیوٹراس ٹیکنالوجی فرم کے بانیوں میں سے ایک Steve Wozniakنے کیلیفورنیا میں قائم کمپنی کے گیرج میں ہاتھوں سے مختلف آلات جوڑتے ہوئے بنایاتھا جبکہ اس کی مارکیٹنگ آنجہانی اسٹیو جابز نے کی تھی۔بناء ڈیسک ٹاپ اسکرین والا یہ کمپیوٹر15جون کو نیویارک میں نیلام کیا جائے گا جس کی 1لاکھ80ہزار ڈالر تک میں فروخت ہوجانے کی اُمید ظاہر کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ1976میں بنایا گیا یہ کمپیوٹر اُس دور میں 666ڈالر میں مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا جوموجودہ دور میں صرف ایک Calculatorکے برابرطاقت رکھتا تھا۔

مزید خبریں :