پاکستان
09 جون ، 2012

ملک بھر میں لاپتہ افراد کی تعداد460ہے، جسٹس (ر)جاوید اقبال

ملک بھر میں لاپتہ افراد کی تعداد460ہے، جسٹس (ر)جاوید اقبال

کوئٹہ… لاپتا افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کمیشن پر اعتماد کیا جائے، کمیشن کی کوششوں سے گذشتہ تین ماہ کے دوران 44لاپتا افراد بازیاب ہوئے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کسی ادارے کے پاس لاپتا افرادکی مصدقہ فہرست موجود نہیں، تاہم کمیشن کے مطابق ملک بھر میں لاپتا افرادکی تعداد 460 ہے جن میں اسلام آباد کے 18،پنجاب کے117،سندھ کے174،خیبرپختونخواہ کے170اور بلوچستان کے لاپتا افراد کی تعداد 57ہے،اسی طرح فاٹا اور آزاد کشمیر کے بارہ بارہ افراد بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ کمیشن کی کوششوں سے مارچ سے مئی تک 44لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا گیا جبکہ بلوچستان میں سات لاپتا افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

مزید خبریں :