03 جون ، 2016
مالی سال2016اور2017 کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے،جس کا حجم 44 کھرب روپے سے زائد ہے۔
وفاقی بجٹ میں آیندہ مالی سال کےلیے مالی خسارے کا تخمینہ جی ڈی پی کا تین اعشاریہ آٹھ فیصد لگایا گیا ہے۔آیندہ مالی سال کے دوران دفاع کےلیے 860 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔
ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف 36 سو 21 ارب روپے رکھنے جانے کی توقع ہے۔مالی سالی 17-2016 کے دوران مختلف شعبوں کےلیے 169 ارب کی رقم سبسڈی کی مد میں مختص کیے جانے کا امکان ہے۔
آیندہ مالی سال کے بجٹ میں قرضوں کی ادائیگی کےلیے 1354 ارب روپے جبکہ پیشنز کی ادائیگی کی مد میں 245 ارب روپے رکھے جانے کی توقع ہے۔
توقع ہے کہ وفاقی بجٹ کا سب سے بڑا فوکس وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق زرعی شعبے کےلیے مراعات ہوں گی۔