03 جون ، 2016
پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی ایم ایس سی آئی امرجنگ مارکیٹ میں شمولیت کی خبروں پر تیزی کا سلسلہ جاری ہے ۔ ہنڈرڈ انڈیکس 37 ہزار کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور کرگیا ۔
معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا ایم ایس سی آئی امرجنگ مارکیٹ میں شمولیت کی خبروں پر مقامی اور بیرونی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے ۔
ایم ایس سی آئی امرجنگ مارکیٹ میں شمولیت کا اعلان 14 جون کو کیا جائے گا جس کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ۔
ہفتے کے اختتام پر کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 370 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ۔ جس سے ہنڈرڈ انڈیکس 37 ہزار 220 کی نئی بلند ترین سطھ قائم ہوگئی ۔