09 جون ، 2012
کابل … افغانستان کے صوبہ کاپیسا میں خود کش حملے میں 4 فرانسیسی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ افغانستان کے صوبے کاپیسا میں خود کش حملہ آور نے برقعہ پہن کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 فرانسیسی فوجی ہلاک اور 5زخمی ہوئے۔ افغان طالبان نے صوبہ کاپیسا میں خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ پیرس میں فرانسیسی صدر دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں افغانستان میں فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی گئی ہے۔