پاکستان
03 جون ، 2016

مغوی تاجروں کی عدم بازیابی،کوئٹہ چمن شاہراہ بند

مغوی تاجروں کی عدم بازیابی،کوئٹہ چمن شاہراہ بند

 


چمن میں مغوی تاجروں کی عدم بازیابی کےخلاف آل پارٹیز ایکشن کمیٹی نے کوئٹہ چمن شاہراہ ایک بار پھر غیر معینہ مدت کے لئے احتجاجاً بند کر دیا۔


چمن سے 4 مغوی تاجروں کی عدم بازیابی کے خلاف کوئٹہ چمن شاہراہ کوژک ٹاپ کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کر کےغیر معینہ مدت تک کےلئے بند کر دی ہے۔


شاہراہ کی بندش سے مال بردار اور چھوٹی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیںجبکہ نیٹو سپلائی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت افغانستان کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں اور چمن کا ملک بھر سے زمینی رابطہ بھی معطل ہو گیا ہے۔


ایکشن کمیٹی نے موجودہ ضلعی افسران کی معطلی اور تبدیلی کا بھی مطالبہ کر دیاہے۔

مزید خبریں :