پاکستان
03 جون ، 2016

اسلام آباد:کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام،2 گرفتار

اسلام آباد:کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام،2 گرفتار

 


کسٹمز اہلکاروں نے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر غیر ملکی کرنسی بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر2 ملزمان گرفتار کر لیے۔


ذرائع کے مطابق کسٹمز کے عملے نے اسلام آباد سے دبئی جانے والے ملزم کے قبضے سے 3 لاکھ 30 ہزار سعودی ریال اور 42 ہزار 500 اماراتی درہم برآمد کر لیے۔ قبضے میں لی گئی غیر کرنسی کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اسرار نے ابتدائی تفتیش میں جرم قبول کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے چچا بیرون ملک کرنسی اسمگل کرنے کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔


کسٹمز اسٹاف نے ملزم کو ائیر پورٹ چھوڑنے کےلیے آنے والے اس کے چچا کو بھی گرفتار کر لیا۔ملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :