پاکستان
03 جون ، 2016

باب پاکستان پراجیکٹ کیس ،درخواست ناقابل سماعت قرار

باب پاکستان پراجیکٹ کیس ،درخواست ناقابل سماعت قرار


 


لاہور ہائی کورٹ نے باب پاکستان پراجیکٹ کا ٹھیکہ من پسند افراد کو دینے کے الزام میں درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دیا ہے۔


لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی درخواست پر سماعت کی۔


درخواست گزار کے وکیل شیراز ذکا ایڈووکیٹ نے بتایا کہ 1991ءمیں نواز شریف نے باب پاکستان میموریل کا ٹھیکہ امجد مختار کودیا اور منصوبے کا 60 فی صد کام مکمل ہونے کے بعد کام بند کرا دیا گیا۔


درخواست گزرا کے وکیل نے انکشاف کیا کہ 26سال گزرنے کے بعد دوبارہ ٹھیکہ کسی اور کو دیا جارہا ہے،درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ منصوبے کاٹھیکہ کسی اور کو دینے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

مزید خبریں :