دنیا
03 جون ، 2016

ٹرمپ صدارت کیلئے نااہل ہیں، ہلیری کلنٹن

ٹرمپ صدارت کیلئے نااہل ہیں، ہلیری کلنٹن

 


ڈیموکریٹ کی طرف سے صدارتی امیدوار کی خواہش مند ہیلری کلنٹن نےڈونلڈٹرمپ کومزاجی لحاظ سےنااہل قراردے دیا،کہتی ہیں ٹرمپ کےخیالات جھوٹ اورذاتی عناد پرمبنی ہیں۔


کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو میں خارجہ پالیسی خطاب کے دوران ہلیری کلنٹن نے صدارتی امیدوار کے ری پبلکن خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ کوسخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔


ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کےخیالات صرف مختلف ہی نہیں،غیر حقیقی، خطرناک اور بے ربط ہیں ، ٹرمپ کے خیالات جھوٹ اورذاتی عناد پرمبنی ہیں، اس لیے وہ مزاج کے لحاظ سے صدارت کے لیے نااہل ہیں۔


انہوں نے کہا کہ امریکا کا صدر بننے کے لیے علم، استحکام اور بے پناہ ذمے داری کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن ٹرمپ غیر مستحکم اور کمزور ہیں، جس کی وجہ سے وہ صدارت کے عہدے کے لیے اہل نہیں ہیں۔

مزید خبریں :