دنیا
04 جون ، 2016

جنسی تشدد میں اضافہ،لاطینی امریکہ میں احتجاجی تحریک

جنسی تشدد میں اضافہ،لاطینی امریکہ میں احتجاجی تحریک

لاطینی امریکا میں خواتین کے خلاف جنسی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد احتجاجی تحریک زور پکڑنے لگی ۔ برازیل کے بعد ارجنٹینا میں بھی ہزاروں خواتین نے صنفی تشدد کے خلاف مارچ کیا ۔


ارجنٹینا کے شہر بیونس ایریز میں ہزاروں خواتین سڑکوں پر نکل آئیں اور ملک میں بڑھتے ہوئے صنفی بنیاد پر کیے جانے والے
تشدد کے خلاف احتجاج کیا اور حکومت اس کے خلاف اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ۔


حکام کے مطابق ملک میں گزشتہ گیارہ ماہ میں مختلف واقعات کے دوران دو سو ستر لڑکیوں اور خواتین کو قتل کیا جا چکا ہے ۔


دوسری جانب،لاطینی امریکا کے سب سے بڑے ملک برازیل میں سولہ سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا اور اس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ بھی زور پکڑ رہا ہے۔


ریو ڈی جنیرو اور ساؤ پالو میں ہزاروں خواتین نے بڑھتے ہوئے جنسی تشدد کے خلاف احتجاج کیا اور کم سن لڑکی سے زیادتی میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔

مزید خبریں :