پاکستان
05 جون ، 2016

کراچی :ننھے عبداللہ سے ملنے والد ایدھی سینٹر پہنچ گیا

کراچی :ننھے عبداللہ سے ملنے والد ایدھی سینٹر پہنچ گیا

 


کراچی کے ایدھی سینٹر میں موجود ننھے عبداللہ سے ملنے اس کے والد پہنچ گئے، ننھا عبداللہ اپنے والد سے کھنچا کھنچا نظر آیا اور قریب آنے سے انکار کردیا۔ ...


عبداللہ کے والد چودھری اقبال کا کہنا ہے کہ اپنے بچے کے بارے میں خبریں چلنے سے پتہ چلا ، عدالت میں جائیں گے اور قانونی تقاضہ پورا کریں گے۔


چودھری اقبال کے مطابق بیگم کے کردار پر بھی شک تھا تھوڑا سا ، اس لیے اسے چھوڑ دیا، حلیمہ کو 30 سے 40 ہزار روپے خرچہ بھیجتا تھا۔


عبداللہ کے سوتیلے بھائی عنصر اقبال کا کہنا ہے کہ ہمارے والد کی دوسری شادی خفیہ تھی ، ساری دستاویزات ان کی اہلیہ کے پاس تھیں،والد 6 ماہ تک بیماری کے باعث حلیمہ اور عبداللہ سے ملنے نہ آسکے۔


انصر اقبال کے مطابق ہم چاہتے ہیں کہ حلیمہ کے قاتل ملیں ، پولیس تفتیش کرے گی تو تعاون کریں گے، حلیمہ نے خود ہمارے والد سے طلاق مانگی تھی۔


بلقیس ایدھی کے مطابق بچے کی خالہ نے کہا ہے کہ بچہ ان کے حوالے نہ کریں، بچہ والد کے حوالے کیا تو وہ اسے مار ڈالیں گے۔

مزید خبریں :