کھیل
06 جون ، 2016

بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہوں گا،وسیم اکرم

بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہوں گا،وسیم اکرم

 


ڈنر میں کیا بنانا ہے، شنیرا بھابھی کا وسیم اکرم سے سوال، چکن روسٹ اور سلاد سوئنگ کے سلطان کا جواب ۔۔۔ جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں سوئنگ کے سلطان بنے مہمان تو باتیں کی کچھ ہٹ کر ۔

وسیم اکرم نے کہا کہ بیٹیاں،بیٹوں سے زیادہ پیار کرتی ہیں، بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہوں گا ۔شنیرا اکرم نے سوال بھیجا کہ وہ سپر مارکٹ میں ہیں ،وسیم سے پوچھ کر بتائیں کہ وہ ڈنر میں کیا کھائیں گے ۔


وسیم اکرم نے کہا کہ وہ اپنے کیرئیر کو مس کرتے ہیں۔ بچپن کی یادوں کا ذکر کیا تو بتایا کہ انھیں اسکول میں بہت مار پڑی وہ بہت نکمے تھے ۔


پروگرام میں وسیم اکرم نے جلد ہی لانچ ہونے والے وڈیو گیم کے بارے میں بتایا ،اس ویڈیوگیم میں آپ سوئنگ کے سلطان کے ساتھ کرکٹ کھیل سکتے ہیں ۔


وسیم اکرم نے دورہ انگلینڈ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹپس دیں ۔ کہا یہ ٹور ٹف ہوگا کیونکہ انگلینڈ کی پچ پر بال پورا دن سوئنگ کرتی ہے۔


وسیم اکرم نے محمد عامر کو پاکستان کا مستقبل قرار دیا۔


سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ سر ویوین رچرڈز، عمران خان اور جاوید میانداد ان کے ہیرو ہیں، سچن ٹنڈولکر ، برائن لارا ، کیلس مشکل بلے باز تھے ۔

مزید خبریں :