کھیل
06 جون ، 2016

عاقب جاوید نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی پیشکش مسترد کر دی

عاقب جاوید نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی پیشکش مسترد کر دی

 


سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔ انہیں باولنگ کنسلٹنٹ کی پیشکش کی گئی تھی ۔


ہیتھ اسٹریک کے مستعفی ہونے کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے عاقب جاوید کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی اور انہیں باؤلنگ کنسلٹنٹ کے عہدے کی پیشکش کی ۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ عاقب جاوید نے بی سی بی کی پیشکش مسترد کر دی ہے اور آج باضابطہ طور پر بی سی بی کو آگاہ بھی کر دیں گے ۔


عاقب جاوید لاہور قلندر کے ساتھ خدمات انجام دینے کے خواہش مند ہیں ۔ انہیں حال ہی میں لاہور قلندر کے ڈائریکٹر کرکٹ کا عہدہ سنبھالا ہے ۔

مزید خبریں :