29 جنوری ، 2012
لاہور … پاکستانی فلم بینوں کے لئے خوشخبری ہے کہ لالی ووڈ کے مخدوش حالات کے باوجود سنیما گھر دوبارہ کھلنا شروع ہو گئے ہیں، لاہور میں 8 سال سے بند الفلاح سنیما کی رونقیں پھر سے بحال ہو رہی ہیں، مال روڈ پر واقع الفلاح سنیما کا دوبارہ سے آغاز بھارتی فلم اگنی پتھ کی نمائش سے کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق فلم کے پہلے شو کی آمدنی توقع کے مطابق رہی، سرکٹ کے اس بہترین سنیما کو 8 سال قبل فلموں کی کمی کے باعث تھیٹر میں تبدیل کردیا گیا تھا تاہم شہریوں میں فلم بینی کے بڑھتے رحجان کے باعث یہاں سنیما اسکرین لگا دی گئی ہے، سینماء میں پہلے 2 شو فلم کے ہوں گے جبکہ آخری شو میں اسٹیج ڈرامہ ہو گا۔