پاکستان
09 جون ، 2012

پیپلز پارٹی ضلع جنوبی کے صدر اور جنرل سیکریٹری کو عہدوں سے ہٹا دیاگیا

پیپلز پارٹی ضلع جنوبی کے صدر اور جنرل سیکریٹری کو عہدوں سے ہٹا دیاگیا

کراچی … پیپلز پارٹی کی قیادت کی ہدایت پر کراچی کے ضلع جنوبی کے صدر اور جنرل سیکریٹریز کو تبدیل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سید قائم علی شاہ نے پیپلز پارٹی ضلع جنوبی کے صدر خلیل ہوت اور جنرل سیکریٹری کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا، پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم بلوچ کو پیپلز پارٹی ضلع جنوبی کا صدر اور کرم اللہ وقاصی کو جنوبی کا جنرل سیکریٹری بنا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے صدرعمرجت کو ہٹا کر راجہ رزاق کو صدر بنادیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ضلع جنوبی اور ملیر کے عہدیداروں کی تبدیلی کا فیصلہ لیاری میں پولیس آپریشن کے دوران ضلع جنوبی اور ملیر کے پارٹی رہنما عوام کا احتجاج روکنے میں ناکام ہو گئے تھے جس پر پارٹی کے سینئر رہنماوٴں نے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

مزید خبریں :