پاکستان
09 جون ، 2012

لاہور ہائیکورٹ: صدر زرداری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ: صدر زرداری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

لاہور … لاہوہائی کورٹ کے حکم کے باوجود صدر مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک سربراہ کے 2 عہدے رکھنے اور ایک عہدہ نہ چھوڑنے پر آصف زرداری کے خلاف عدالت عالیہ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موٴقف اختیار کیا ہے کہ 12 مئی 2011ء کو لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ نے حکم دیا تھا کہ صدر مملکت ایوان صدر میں سیاسی سرگرمیاں نہ کریں لیکن اس کے باوجود صدر مملکت ایوان صدر میں سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جو لاہور ہائی کورٹ کے حکم کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ لہٰذاعدالت اپنے حکم کی خلاف ورزی کانوٹس لے اور صدر آصف زرداری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔

مزید خبریں :