پاکستان
09 جون ، 2012

کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو عذابوں میں مبتلا کردیا ہے، ڈاکٹر وسیم اختر

لاہور … امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ حکمران کرپشن کا حساب دینے کے بجائے عدلیہ کو آنکھیں دکھا رہے ہیں، کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو مہنگائی اور بیروزگاری کے عذاب میں مبتلا کردیا ہے۔ لاہور میں جماعت اسلامی کے ارکان اور امیدواران سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ حکمرانوں کی 8500 ارب روپے کی کرپشن نے ملک کو بجلی ، گیس کی لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور بیروزگاری کے عذاب میں مبتلا کردیا ہے، پہلی بار ملک میں حکمرانوں پر ملکی خزانے کو لوٹنے کے اتنے الزامات سامنے آئے ہیں۔ سید وسیم اختر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی فرینڈلی سیاست نے نواز شریف کو بھی پیپلز پارٹی کے گناہوں میں حصہ دار بنادیا ہے، دونوں بڑی جماعتیں موجودہ حالات کی ذمہ دار ہیں۔

مزید خبریں :