کھیل
08 جون ، 2016

پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس ہفتے کو لاہور میں ہوگا

پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس ہفتے کو لاہور میں ہوگا

 


پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا اجلاس ہفتے کو لاہور میں طلب کیا گیا ہے ۔ چیئرمین شہریار خان کی صدارت میں ہونے والا یہ آخری اجلاس ہو سکتا ہے۔


پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے اہم اجلاس کی صدارت چیئرمین شہریار خان کریں گے ۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ چیئرمین شہریار خان کی صدارت میں ہونے والا آخری اجلاس ہوسکتا ہے ۔


جون کی وسط میں چیئرمین شہریار خان اپنی سا لانہ چھٹیوں پر جا رہے ہیں لیکن وہ اس دوران آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں ضرور شرکت کریں گے ۔


شہریار خان 20 اگست سے اپنے عہدے سے الگ ہو سکتے ہیں اس لیےیہ ان کا آخری اجلاس قرار دیا جا رہا ہے ۔ اجلاس میں کمیٹیز کی پیش رفت کے علاوہ بجٹ پر تفصیلی بات چیت ہو گی ۔


چیئرمین بورڈ، کرکٹ ڈویلپمنٹس کے حوالے سے بھی اراکین کو اعتماد میں لیں گے ۔

مزید خبریں :