08 جون ، 2016
یورو کپ 2016 کا آغاز 10 جون سے ہونے جارہا ہے ۔ ایونٹ میں شریک ٹیمیںجہاں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں وہیں سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر اور انتظامات فول پروف بنانے کےلئے فرانس کے شہر لیون میں سیکورٹی ڈرلنگ کی گئی ۔
یورپ کی 24ٹیمیں یورو کپ میں حصہ لینے کےلئے پریکٹس سیشن میں مصروف ہیں تو وہیں فرانس میں سیکورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
ڈرلنگ کے دوران ایک مصنوعی دھماکہ کیا گیا جس کے بعد کی صورتحال کو کیسے کنٹرول کیا جائےاس کے لئے سخت مشقیں کی گئیں ۔ اس ڈرلنگ میں سینکڑوں رضاکاروں نے حصہ لیا ۔
اسپیشل فورسسز اور کمانڈوز نے دھماکے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے آپریشن میں حصہ لیا ۔