کھیل
10 جون ، 2016

پی سی بی کے اعلیٰ حکام کی محمد عامر سے اہم ملاقات

پی سی بی کے اعلیٰ حکام کی محمد عامر سے اہم ملاقات

 


پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام نے فاسٹ بائولر محمد عامر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہو ئے کھیل پر فوکس کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد سے فاسٹ باولر محمد عامر نے تفصیلی ملاقات کی جس میں کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام نے انہیں بتایا کہ ان کے برطانیہ جانے کی تمام رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں اور ان کا ویزہ جاری کر دیا گیا ہے ۔


ذرائع کے مطابق بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ اہم دورے میں ان سے بڑی امیدیں وابستہ کی گئی ہیں جن پر پورا اترنے کے لیئے انہیں صرف کھیل پر فوکس رکھنا ہے ۔


اطراف میں کیا ہو رہا ہے، کس تنقید کا سامنا ہے اس پر کوئی رد عمل نہیں دینا ۔ بورڈ انہیں بیک کرتا رہے گا جس پر محمد عامر نے بورڈ کا شکریہ ادا کیا ۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر کو انگلینڈ میں میڈیا سے دور رکھا جائے گا انہیں انٹرویوز دینے اور معاہدے کرنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

مزید خبریں :