کھیل
10 جون ، 2016

ثانیہ مرزا کیلئے’ انڈین آف دی ایئر‘ ایوارڈکا اعزاز

ثانیہ مرزا کیلئے’ انڈین آف دی ایئر‘ ایوارڈکا اعزاز

 


بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو گزشتہ روز’انڈین آف دی ایئر ' 2015‘کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔نیو دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ثانیہ بے حد خوش دکھائی دیں۔


اپنے خیالات کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اعزاز کو پا کر فخر محسوس کر رہی ہیں اور اپنے جیت کے سلسلے کو جاری رکھیں گی۔


بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے 2000ء سڈنی اولمپک کی کانسی کی تمغہ یافتہ خاتون ویٹ لفٹر کرن ملیشوری کے ساتھ ثانیہ کو ایک خصوصی تقریب میں اس ایوارڈ سے نوازا۔


واضح رہے کہ دنیا کی نمبر ایک ڈبلز ٹینس جوڑی ثانیہ مرزا اور سوئٹزر لینڈ کی مارٹینا ہنگس اتوار کو فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین ڈبلز کے تیسرے راؤنڈ میں مسلسل اپ سیٹس کا شکار ہوکر فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں۔

مزید خبریں :