کھیل
10 جون ، 2016

پی سی بی نے خواتین کرکٹرز کیلئےفٹنس اہم قرار دے دی

پی سی بی نے خواتین کرکٹرز کیلئےفٹنس اہم قرار دے دی

 


پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹرز کے لیئے فٹنس کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لگاتار دو فٹنس ٹیسٹ میں ناکام رہنے والی کھلاڑیوں کو سلیکشن کے لیئے زیر غور نہیں لایا جائے گا ۔


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے طرح حال ہی میں ویمن کرکٹرز کے بھی جدید انداز میں فٹنس ٹیسٹ لیئے گئے جس میں بسمہ معروف فٹ ترین کھلاڑی قرار پائیںگئی ۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان ثنا میر، سدرہ نواز، سدرہ امین ، ندا راشد، کائنات امتیاز اسماویہ اقبال اور نین عابدی کی فٹنس اچھی قرار دی گئی ہے جبکہ جویریہ ودود، ناہیدہ ، سعدیہ یوسف اور عائشہ ظفر کی فٹنس کو درمیانے درجے کی قرار دیا گیا ہے۔


دیگر کھلاڑیوں میں منیبہ علی ، عالیہ ریاض ، انعم امین ، ارم جاوید ، ایمن انوراور ماہم طارق فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کر سکیں ۔


پی سی بی نے پالیسی بنائی ہے کہ جو کھلاڑی مسلسل دو بار ٹیسٹ پاس نہ کر سکیں انہیں آئندہ سلیکشن کے لیئے زیر غور نہیں لایا جائے گا ۔

مزید خبریں :