10 جون ، 2016
جمہوریہ چیک میں رنگوں سے بھری میراتھن ہوئی ،دھنک رنگ دوڑ میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔
جمہوریہ چیک کے دار الحکومت پراگ میں دلچسپ میرا تھن ہوئی، جس میں حصہ لینے والے ہزاروں شرکاء راستے بھر اپنے ساتھیوں کو مختلف رنگوں میں نہلاتے نظر آئے۔اس موقع پر موسیقی کا بھی خاص طور پر انتظام کیا گیا تھا ۔
اس میراتھن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں حصہ لینے والےراستے بھرایک دوسرے پر رنگ پھینک کر اپنے غموں کو بھلانے کی کوشش کرتے ہیں۔