دلچسپ و عجیب
10 جون ، 2016

امریکا میں کئی سال پرانا پُل دھماکےسے اڑادیا گیا

امریکا میں کئی سال پرانا پُل دھماکےسے اڑادیا گیا

 


امریکا میں کئی سال پرانے پُل کو دھماکہ خیز مواد سے سیکنڈوں میں ملبے کا ڈھیر بنادیا گیا۔


بلندوبالا اور لمبے ترین پُلوں کی تعمیر میں تو کئی سال کی محنت لگتی ہے، لیکن انہیں گرانے میں صرف چند منٹ ۔ ایسا ہی منظرگذشتہ دنوں امریکی ریاست الاباما میں دیکھنے کو ملا جہاں برسوں پرانے پُل کے ایک حصے کو دھماکہ خیز مواد سے سیکنڈوں میں ملبے کا ڈھیر بنادیا گیا ۔


1931 میں تعمیر ہونے والے بی بی کومر نامی اس پُل کی جگہ ایک نیابرج تعمیر کیا جائے گا۔


اس کارروائی کیلئے صبح کے وقت کا انتخاب کیا گیا تھا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہا جاسکے جبکہ دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے کے باعث پُل کا یہ حصہ دیکھتے ہی دیکھتے ملبے کا ڈھیر بن گیا۔

مزید خبریں :