10 جون ، 2016
مختلف شہروں میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف سیاسی و مذہبی جماعتوں او ر سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے گئے اورریلیاں نکالی گئیں ۔
فیصل آباد میں تاجروں اور دفاع کونسل پاکستان نے مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی ڈرون حملے کو پاکستانی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف قرار دیا۔
ملتان،سرگودھا، سیالکوٹ بہاول پور،جھنگ،گوجرانوالہ اورگجرات سمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرےکئےگئے۔
سکھر، حیدرآباد،نواب شاہ،جیکب آباد سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔ سوات، مردان اورپاراچنار سمیت قبائلی علاقوں میں بھی مظاہرےہوئے۔خضدار اورحب سمیت بلوچستان کے دیگر شہروں میں بھی مظاہرے کئے گئے۔