دلچسپ و عجیب
11 جون ، 2016

شمسی طیارہ پنسلوینیا سے نیویارک کے لیے روانہ

شمسی طیارہ پنسلوینیا سے نیویارک کے لیے روانہ

 


دنیا کے گرد چکر لگانے والا شمسی طیارہ سولر امپلس ٹو اپنے سفر کے اگلے مرحلے میں امریکی ریاست پنسلوینیا سے نیویارک کے لیے روانہ ہو گیا ۔


شمسی توانائی سے اُڑنے والا ہو ائی جہاز سولر امپلس ٹو نے گزشتہ رات گئے پنسلوینیا کے شہر ایلن ٹاون کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے اڑان بھرا جو ہفتے کی صبح نیویارک کے جے ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔


نیویارک شہر امریکا میں شمسی توانائی سے چلنے والے طیارے کی آخری منزل ہے جس کے بعد یہ طیارہ بحیرہ اوقیانوس کے مشکل سفر پر روانہ ہوگا۔


شمسی توانائی سے چلنے والا طیارہ سولر امپلس ٹو گزشتہ سال مارچ میں دبئی سے اڑا تھا اور پانچ سے چھ ماہ کے عرصے کے دوران دنیا کا چکر مکمل کرکے اسے واپس دبئی پہنچنا تھا لیکن راستے میں ناسازگار موسم نے اس کے شیڈول کو متاثرکردیا ہے۔

مزید خبریں :