دنیا
11 جون ، 2016

ہوسٹن میں کھڑی کار پر جہاز آ گرا,3افراد جاں بحق

ہوسٹن میں کھڑی کار پر جہاز آ گرا,3افراد جاں بحق

 


کبھی کبھی ایسے حیرت انگیز واقعات دیکھنے میں آتے ہیں جولوگوں کے ہوش اُڑا دینے کیلئے کافی ہوتے ہیں، ایسا ہی ایک انوکھا واقعہ ہوسٹن میں رونما ہوا جب پارکنگ لاٹ میں کھڑی ایک کار پر جہاز آگرا۔


جی ہاں امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن کے ائیر پورٹ کے قریب پارکنگ لا ٹ میں سب کچھ معمول کے مطابق چل رہا تھا کہ اچانک ایک چھوٹا جہاز اُڑتا ہوا کار کی چھت پر زور دار دھماکے سے آگرا ۔


حادثے میں گاڑی اور جہاز کا تو کچومر نکل گیاتاہم جہاز کی پائلٹ سمیت تین لوگ جان سے گئے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات اور کریش کی وجوہات جاننے کیلئے حقائق کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں :