Time 11 جون ، 2025
دنیا

لاس اینجلس میں ٹرمپ کی امیگریشن پالیسوں کیخلاف احتجاج جاری، جزوی کرفیو نافذ

لاس اینجلس میں ٹرمپ کی امیگریشن پالیسوں کیخلاف احتجاج جاری، جزوی کرفیو نافذ
امریکی صدر کی جانب سے لاس اینجلس میں مظاہروں سے نمٹنے کے لیے سیکڑوں میرینز بھی تعینات کردیے گئے— فوٹو:فائل

امریکا کے شہر لاس اینجلس میں گزشتہ 5 روز سے صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف جاری احتجاج شدت اختیار کرگیا۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس میں گزشتہ کئی روز سے ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف احتجاج جاری تاہم اب یہ احتجاج دارالحکومت واشنگٹن، نیویارک، الینوے اور ٹیکساس تک پھیل گیا۔

کئی شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

لاس اینجلس میں پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ پرتشدد احتجاج کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں مقامی وقت کے مطابق رات 8 سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا۔

لاس اینجلس کی میئر کارین باس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرفیو آئندہ کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ چار روز کے دوران مظاہرین کی جانب سے کئی مقامات پر توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی گئی۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے لاس اینجلس میں مظاہروں سے نمٹنے کے لیے سیکڑوں میرینز بھی تعینات کردیے گئے۔ اُدھر امریکی میڈیا کے مطابق وفاقی جج نے ٹرمپ کی فوجیوں کی تعیناتی کے حکم کے خلاف دائر کیلیفورنیا کی درخواست مسترد کردی۔

مزید خبریں :