12 جنوری ، 2012
حافظ آباد … حافظ آباد میں پندرہ سے زائد ڈاکو جیولری کی دکان سے دس کروڑ روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ واردات کے خلاف دکانداروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پولیس کے مطابق مسلح ڈاکو رات کو مین بازار کی ایک دکان پر آئے، اسلحہ کے زور پر انہوں نے دو گارڈز کو یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کر دیا۔ ڈاکو دکان سے دس کروڑ روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر لے گئے۔ واردات سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ شہریوں اور دکانداروں نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی غفلت کی وجہ سے یہ واردات ہوئی ہے۔