12 جون ، 2016
ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب خالد عیاض کاکہناہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کےافسران محکمے کا امیج مزید بہتر بنانے میں اعلیٰ کار کردگی کا مظاہرہ کریں، اورعدالتوں میں کئی سال سے زیر التوا ء مقدمات جلد از جلد نمٹائیں ۔
ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب نےمحکمہ تحفظ جنگلی حیات کےایک اجلاس کی صدارت کی ،انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی مانیٹرنگ کےلیے لاہور سفاری زو پارک میں مزید سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔
ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب کو بتایا گیا کہ وائلڈ لائف قوانین کی خلاف ورزی پر 22ہزار 994 مقدمات درج کرکے 6 کروڑ 67 لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا گیا،جبکہ عدالتوں نے15 ہزار سے زائد مقدمات پر2 کروڑ46 لاکھ روپے جرمانہ کیا۔