دنیا
12 جون ، 2016

9 جون کو نیوکلیئرسپلائرگروپ کا اجلاس غیرسرکاری تھا،چین

9 جون کو نیوکلیئرسپلائرگروپ کا اجلاس غیرسرکاری تھا،چین

چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ 9 جون کو نیوکلیئرسپلائرگروپ کا غیرسرکاری اجلاس منعقد ہوا ، بھارت سمیت کسی بھی ملک کو نیوکلیئرسپلائرگروپ کی رکنیت سے متعلق کوئی ایجنڈا نہیں تھا۔


چینی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں کوئی فیصلہ نہیں ہونا تھا ، صرف ممبران سے رائے مانگی گئی تھی، رائے پرمشتمل رپورٹ رواں ماہ سیول میں ہونے والے اجلاس میں پیش کی جائے گی، گروپ میں نئے ارکان کی شمولیت کے حوالے سے رکن ممالک کا موقف منقسم تھا۔

مزید خبریں :