12 جون ، 2016
وزیر مملکت عابد شیر علی نےکہا ہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت ناکام ہوچکی ہے ، خیبرپختون خوا میں چوہوں کی صورت میں اللہ کا عذاب آگیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختون خوا میں خواجہ سراؤں کی بھی شامت آئی ہے، ان کا بھی کوئی پرسان حال نہیں،عمران خان کی شکل دیکھ کر ہنسی آتی ہے اور ان کی باتیں سن کر بھی۔
پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان کی ہلاکت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پی او اس کی تحقیقات کریں گے،اگرکسی اہل کارنے قانون کی خلاف ورزی کی ہے توکارروائی ہوگی۔