پاکستان
12 جون ، 2016

لاہور میں بچوں نے عمران خان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں

لاہور میں بچوں نے عمران خان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں

 


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور میں ایک رات قیام کے بعد واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے،،زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ سے نکلے تو عمران خان کو بچوں نے گھیر لیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں ۔


تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ایک قومی لیڈر بھی ہیں اورکرکٹ اسٹاربھی،ہرکسی کا جی چاہتا ہےکہ ان کے ساتھ تصاویر بنوائے،عمران خان لاہور میں واقع اپنی رہائش گاہ سے اسلام آبادروانگی کیلئےنکلےتو گلی میں سےگزرنےوالےبچوں کو بھی بھنک پڑ گئی،پھر کیاتھا،ایک بچہ بھاگا بھاگاان کے پاس پہنچ گیا۔


بچے نے کہاانکل آپ کے ساتھ ہم سیلفی لینا چاہتےہیں،بچے کی معصومانہ خواہش پر کپتان نے جواب میںکہا کہ بیٹا،ایک سیلفی ہی کیوں،آپ الگ الگ سلیفیاں بھی لےسکتے ہیں،بچےعمران خان کےساتھ تصاویر بنواتے ہوئے بے حد خوش ہو ئے اوربچوں کی والدہ بھی ان کی تصاویر لینےمیں پیچھےنہ رہیں۔

مزید خبریں :